مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج یقین دہانی کرائی کہ اتر پردیش کی
نئی حکومت سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے اصول پر چلے گی اور کسی کے ساتھ
بھی ذات یا مذہب کی بنیاد پر قطعی کوئی امتیازی سلوک نہیں کرے گی۔لوک سبھا میں وقفہ صفر میں کانگریس کی محترمہ رنجیتا رنجن نے اترپردیش میں
نئی حکومت کے بنتے ہی اینٹی رومیو اسكواڈ کی طرف سے دوست لڑکے
لڑکیوں کو
غیر قانونی طریقے سے ذلیل کئے جانے اور دلتوں، یادوؤں اور
اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلائے جانے کے الزام لگائے اور اسے روکنے کا مطالبہ
کیا۔وزیر داخلہ نے اس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی حکومت کو قائم ہوئے
ابھی دو تین دن ہی ہوئے ہیں،وہاں جس بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بنی ہے،
اس نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ ذات یا مذہب کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں
کرے گی۔